ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کے ذریعے بلاسود قرضے فراہم کررہے ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ذریعے بلاسود قرضے دے رہے ہیں، مفت علاج اور صحت ہماری ترجیح رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں دل کا مفت علاج ہورہا ہے، مہنگے ترین علاج غریب عوام کو مفت فراہم کررہے ہیں، معیاری انفرا اسٹرکچر کے تحت سندھ میں دل کے اسپتال چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گمبٹ میں بھی اسپتال بنایا ہے، کوشش ہے کہ سکھر میں بھی بنے، اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کو روزگار اور تعلیم ملے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش ہے کم پیسے اور زیادہ محنت سے منصوبوں کو مکمل کریں، کام ہوتے رہیں تو عوام کے مسائل بھی حل ہوتے رہیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چائلڈ ایمرجنسی سینٹرز کھولیں گے، کورنگی کراچی میں چلڈرن ایمرجنسی سینٹر بنایا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوری حقوق محفوظ ہونے تک معاشی حقوق بھی محفوظ نہیں ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم مہنگائی، عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، اداروں کو غیرمتنازع ہونا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل سوالیہ نشان ہے، عدالت اس کی تحقیقات کرے، ویڈیو میں کتنا سچ اور کتنا ہے جھوٹ ہے معلوم نہیں ہے، کسی میں جج پر دباؤ ڈالنے کی ہمت نہیں ہونی چاہئے، پارٹی منشور کے مطابق جوڈیشل ریفارمز کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کم عمری اور زبردستی کی شادیوں کے خلاف قانون سازی کی گئی، اقلیتوں کے خلاف ناانصافی کرنے والوں کو پہلے میرا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں