منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ووٹ سے طاقت لیتا ہوں، کسی کے اشارے پر چلنے والا نہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

شگر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر رہیں گے، کسی اشارے پر چلنے والا نہیں‌، عوام کے ووٹ ہی میری اصل طاقت ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے جی بی کے نمائندے قومی اسمبلی، سینیٹ میں بٹھاؤں گا، جو خواب ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا اسے پورا کرنا میرا فرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، یہ سمجھتے ہیں قتل کرکے آواز ختم کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کا 2018 کا منشور ہے یہی جی بی کا مطالبہ ہے، شگر میں ہی نہیں بلکہ جی بی کے ہر علاقے تیر کو جتوانا ہے، آپ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ کو جتوانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب ساتھ مل کر مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، ماضی میں پیپلزپارٹی نے روزگار دیا، موجودہ حکومت نے ہر طبقے کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف پہنچائی ہے، سرکاری ملازمین احتجاج کررہے ہیں، آپ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو منتخب کروانا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے عوام کو اس حکومت سے بچانا ہے، ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ نہیں کرنے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی، ایسے تعلیمی ادارے بنائیں گے جہاں غریب اور مزدور کو تعلیم کا حق حاصل ہو، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں