ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کا اہم بیان آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (4 اکتوبر 2026): حکومت سے دو روز سے جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا ہم بیان آ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی ٹیم سے دو روز کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے اور ضرورت پڑی تو کل مذاکرات کا ایک اور سیشن ہو سکتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات سامنے رکھ دیے تھے۔ ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق خبروں پر ہمارے تحفظات تھے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب ہوتے ہیں تو بہت ساری چیزوں پر اتفاق ہو جاتا ہے اور کسی چیز پر نہیں بھی ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف ہمارا لانگ مارچ پُر امن ہوگا۔

مذاکرات ناکامی میں کلیدی کردار محمود خان اچکزئی نے ادا کیا، ذرائع کا دعویٰ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں