تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پنجاب ضمنی الیکشن:عمران خان آج ساہیوال میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب ضمنی الیکشن میں امپورٹڈ حکومت کو بھرپور جواب دینے کے لئے آج سے جلسے جلوس کرنے جارہے ہیں، پہلا پڑاؤ ساہیوال میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی آج سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف آج ساہیوال میں پنڈال سجائےگی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پی پی 202 میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، انتخابی جلسہ 90 موڑ کے مقام پر کیا جائے گا، ساہیوال جلسےکے بعد عمران خان لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت کے بعد ساہیوال کے حلقے پی پی 202 سے میجر (ر) غلام سرور کو ٹکٹ جاری کیا ہے، ان کے مدمقابل دی سیٹ ہونے والے نعمان لنگڑیال ہیں جو کہ اب مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضمنی انتخابات، عمران خان کے جلسوں کا شیڈول

اس کے علاوہ عمران خان 7جولائی کوشیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں ، 8 جولائی کو پی پی 83 خوشاب اور پی پی 7 راولپنڈی میں اور 9 جولائی کو پی پی 125جھنگ میں خطاب کریں

عید کے دوسرے روز عمران خان پی پی 224 اور 228 لودھراں میں خطاب کریں گے جبکہ 11جولائی کوہی پی پی 272 اور 273 مظفر گڑھ میں ، 12جولائی کوپی پی 90 بھکر اور پی پی 282 لیہ میں عمران خان کا خطاب ہوگا۔

اسی طرح عمران خان 13جولائی کو پی پی127جھنگ اور پی پی97فیصل آبادمیں ، 14جولائی کو پی پی217 ملتان اور پی پی 288 ڈی جی خان میں خطاب کریں گے۔

عمران خان 15 جولائی کو لاہور کے 3 مقامات پر اختتامی جلسوں سے خطاب کریں گے ، جن میں لاہور میں پی پی 167، 168 اور 170 شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -