تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان میں پر امن انقلاب آرہاہے، عمران خان

گوجرانوالہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں پُرامن انقلاب آرہا ہے، کل جب ہم شہر سے گزریں گے تو نظر آجائے گا کہ انقلاب گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چن دا قلعہ پر حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں دو انقلاب دیکھے، ایک جو خونی انقلاب ایران میں آیا جبکہ دوسرا انقلاب جو پرامن انقلاب ہوتا ہے ووٹ سےآتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پر امن انقلاب آرہاہے، کل جب ہم شہرسے گزریں گےتو نظرآئےگا ملک انقلاب سےگزر رہاہے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کےفیصلے ملک میں ہی ہوں،پاکستان میں قانون کی بالادستی ہو ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں حقیقی آزادی شفاف الیکشن سےہی آئےگی، آزادی پلیٹ میں رکھ نہیں ملتی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، سن لو ! قربانی کی ضرورت پڑی تو میں سب سےپہلےقربانی دونگا۔

سابق وزیراعظم نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تین سال سے دوائی نہیں مل رہی جو باہربھاگا ہوا تھا،اب نوازشریف این آراو لینے لگا ہے یہ پھرلوٹ مار کرنےواپس آئےگا۔

یہ بھی پڑھیں:  اللہ سے دعا ہے مجھے ارشد شریف والی موت دینا گیدڑوں والی نہیں، عمران خان

عمران خان نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو! میری قوم تمہارا انتظارکررہی ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام کو دیکھ کرتمہارے پلیٹ لیٹس پھرنیچےچلےجائیں، اس بار تمہاری کوئی رپورٹ تسلیم نہیں کریں

وزیراعظم شہباز شریف کو ہدف تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی 16ارب روپےکی چوری پکڑی گئی یہ باہر جاکر بھیک مانگتا ہے، ہم ایک غیرت مند ہے قوم کے لئے بیرون ملک سے قرضےنہیں مانگتے، ہم امریکاکےغلام نہیں جوباہرجاکرہمیں شرمندہ کراتےہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے "حقیقی آزادی مارچ’ کے چوتھے روز کا اختتام ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کل سے گوجرانوالہ سے اپنے مارچ کو دوبارہ شروع کرینگے۔

Comments

- Advertisement -