بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، وکیل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم ممبر نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم ممبر نعیم پنجوتھہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،وکیل نعیم پنجوتھ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنا ہے جس کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکالت نامے اور دیگر دستاویزات پر دستخط لازمی ہیں۔ اسی لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک اور ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا تھا لیکن ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

ایڈووکیٹ پنجوتھا نہ مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کراکے ہمیں قانونی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں