وکیل شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کا نیا امیدوار ہو گا چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔
میں نے @ptiofficial کے جاری کردہ تضاد کا جائزہ لیا ہے۔
میں نے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں اپنی میڈیا ٹاک میں جو کچھ بھی کہا ہے وہ درست بیان ہے۔ فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر عمیر نیازی اور میری موجودگی میں کئے۔ میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ تضاد کے…— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 28, 2023
شیرافضل مروت کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے آئینی وقانونی قدغن کے چیئرمین انٹراپارٹی الیکشن میں امیدوار نہیں ہونگے جیسے ہی آئینی وقانونی قدغن ختم ہوگی دوبارہ چیئرمین بنا دیا جائے گا۔