اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی کوشش ہےاس بارہماری پوری ٹیم کوکھیلنےنہ دیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےحوصلے بلند اورصحت اچھی ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے پیغام دیا ہے نواز شریف کی کوشش ہےاس بارہماری پوری ٹیم کوکھیلنےنہ دیں جس کی ہم مذمت کرتےہیں۔
بیرسٹرگوہر نے ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانتخابات صاف وشفاف نہ ہوئے تومتنازع بن جائیں گے.
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کےسلسلےمیں خودپیش ہونے کا کہا ہے، وہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں۔