اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ و دیگر وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کے لفٹ میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے معاون نے بتایا کہ وکیل سردار لطیف کھوسہ و دیگر وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کے لفٹ میں پھنس گئے۔
معاون وکیل نے بتایا کہ 25 سے 20 منٹ ہوگئے لطیف کھوسہ صاحب لفٹ میں پھنسے ہیں، انتظامیہ کے جانب سے اب تک کوئی مدد کے لیے نہیں آیا ہے۔
معاون وکیل نے کہا کہ آدھے گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے لطیف کھوسہ کو باہر نہ نکالا جا سکا، وکلا نے اپنی مدد آپ کے تحت لفٹ کا دروازہ کھولنا شروع کر دیا۔
ذرائع کا بتایا ہے کہ اس لفٹ میں 15 سے 20 عملہ سوار ہیں، تاہم 10 افراد کی گنجائش ہوتی ہے، ممکنا طور پر اسی وجہ سے لفٹ پھنسی ہے۔
دوسری جانب اب یہ بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ریسکیو عملے نے آدھے گھنٹے کے بعد لفٹ کا دروازہ کھول دیا، لطیف کھوسہ سمیت دیگر وکلا کو لفٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے۔