منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس: سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید عدالت میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید عدالت میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عطا الحق قاسمی کا تقرر، تنخواہ اور مراعات قانون کے مطابق تھی، مراعات سے متعلق فنانس ڈویژن سے سمری مانگی تھی، کچھ غلط تھا تو فنانس ڈویژن مجھے روک سکتا تھا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسی لیے سیکریٹری فنانس، وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ وزیر خزانہ ملک میں نہیں ہیں پھر بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت کلب کی ممبر شپ لی، کس قانو پر ریسٹ ہاؤسز کی سہولتیں ذاتی طور پر استعمال کیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پہلے بھی 4 چیئرمین پی ٹی وی آئے پرویز رشید شامل تھے، پرویز رشید سمیت کسی نے مراعات نہیں لیں، عطا الحق قاسمی چیئرمین نہیں بلکہ ایم ڈی تھے پھر بھی مراعات لیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کا فیصلہ عطا الحق قاسمی کی حد تک محفوظ کرتے ہیں، 9 جولائی کو اسحٰق ڈار اور وقار مسعود کو بلایا ہے، دیکھتے ہیں اسحٰق ڈار کیسے آنے سے انکار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو سننے کے بعد فیصلہ کریں گے، فیصلہ کریں گے کس سے کتنے پیسے کس کس طرح واپس لینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار کی حد تک کیس کی سماعت 9 جولائی کو ہوگی، 9 جولائی کے دن عطا الحق قاسمی سے متعلق فیصلہ سنادیں گے۔ سپریم کورٹ پہلے بھی عطا الحق قاسمی سے متعلق فیصلہ کر چکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں