The news is by your side.

Advertisement

مولانا راغب نعیمی چیئرمین قرآن بورڈ مقرر

لاہور: مولانا راغب نعیمی چیئرمین قرآن بورڈ مقرر کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مولانا راغب حسین نعیمی کو چیئرمین قرآن بورڈ مقرر کر دیا، محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے مولانا راغب نعیمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

راغب نعیمی کی تعیناتی صاحب زادہ حامد رضا کے استعفے کے باعث خالی عہدے پر کی گئی ہے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے حامد رضا کو ممبر بورڈ کی حیثیت سے بھی فارغ کر دیا ہے۔

تاہم سابق چیئرمین حامد رضا نے بہ طور ممبر بورڈ سے فارغ کیے جانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حامد رضا نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب قرآن بورڈ ایک آئینی ادارہ ہے، کسی ممبر یا چیئرمین کو اس کے عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے بطور چیئرمین قرآن بورڈ سے استعفیٰ دیا ہے، بطور ممبر نہیں، محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں