چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کے کیس سے متعلق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی متفرق درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کیلیے دائر انٹراکورٹ اپیل میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جلد سماعت مقرر کرنے کی متفرق درخواست کل سماعت کیلیے مقرر کردی گئی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کی متفرق درخواست کی جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق محمودجہانگیری کل سماعت کریں گے۔
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 22دسمبر2021 کو عدالت نےانٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ کیا، عدالت نےکچھ پہلوؤں پرمعاونت کیلیےکیس دوبارہ سماعت کیلیےمقررکیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کوجلد سماعت کیلئےمقرر کرے۔