The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے معترف ہوگئے

لاہور: چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ تاونگاموکولانی کو بھی پاکستان کی سرزمین بھا گئی، انہوں نے کہا کہ یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین زمبابوےکرکٹ بورڈ ٹاونگاموکولانی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران ٹاونگاموکولانی کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، دونوں ملکوں کے ناصرف کرکٹ بلکہ ملکی سطح پرتعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ممالک میں اہم ممبر بورڈ ہے، پاکستان نے ہمیشہ عظیم کرکٹر پیدا کیے ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پی سی بی نے اپنی سرزمین پر کرکٹ کے لیے بہت محنت کی ہے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پاکستان بھا گیا

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہمارے زمبابوے کے ساتھ بہت پرانے تعلقات ہیں، زمبابوے کا یہ پانچواں دورہ پاکستان ہے، میں زمبابوے کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے زمبابوے مستقبل میں بھی پاکستان کا دورہ کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے۔ 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے زمبابوے کی ٹیم کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں