بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

وائٹ ہاؤس نے مجھے برباد کرنے کی کوشش کی،چک ہیگل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے سابق وزیردفاع چک ہیگل نے کہا کہ شام پرحملے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں تاہم صدربراک اوباما نے حملہ کرنے سے روک دیا.

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سابق امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پردمشق پر حملے کی تیاریاں مکمل تھیں اورصرف میزائل سسٹم کا بٹن دبانے کی دیرتھی۔صدربراک اوباما نے دمشق پرحملے سے روک دیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ صدربراک اوباما کا فیصلہ درست تھا یا غلط۔۔ میری پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، وائٹ ہاؤس نے مجھے برباد کرنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے سابق وزیردفاع کے بیان پرتبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں