جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

چکوال: گھر سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال: صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

مقامی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چکوال کے علاقے ڈھوک خانہ کے گھر سے ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، بتایا جاتا ہے کہ لاشیں ماں اور اس کی تین بچوں کی ہے، جو مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے، گھر کے سربراہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کا باپ کراچی میں محنت مزدوری کرتاہے، واقعے کیسے اور کیوں رونما ہوا؟ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد گھر کی جامہ تلاشی لی تاکہ مقتولین کی موت کی محرکات کو معلوم کیا جاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں