(7 جنوری 2026): چکوال میں تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھان میں بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چکوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھان میں بس کھائی میں جا گر گئی، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جانوروں سے لدی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب جانوروں سے لدی گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوئے۔
مانسہرہ: کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا


