جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

چکوال واقعہ: سی سی ڈی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال واقعے پر ایس پی سی سی ڈی شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دکھائی گئی گاڑی متاثرہ فیملی کی نہیں ہے۔

 ایس پی سی سی ڈی پنجاب شاہ میر خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو ایک گلی میں چھپے، سی سی ڈی نے غلط فہمی پر گاڑی پر فائرنگ کی، انہیں لگا کر ڈاکوؤں نے گاڑی چھین لی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں معصوم بچی کی جان گئی۔

ایس پی نے کہا کہ ڈاکو کی نشاندہی کی تصدیق پر ہی فائرنگ کی جاسکتی ہے، پہلے گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ نہ کرنا بھی سنگین غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملوث اہلکاروں کو حراست میں لیا، یقینی بنارہے ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں۔

شاہ میر خالد نے کہا کہ فیملی نے سی سی ڈی کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، واقعے کے فوری بعد ڈی آئی جی سی سی ڈی نے فیملی سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ کیس کا چالان 72 گھنٹے میں عدالت میں جمع کروادیا جائے گا جس کے بعد سی سی ڈی تیز ٹرائل کی درخواست دے گی۔

ایس پی نے کہا کہ اپنے اہلکار کی غلطی کو مانتے ہوئے کیس فائل کیا ہے۔ واقعے کی تمام تحقیقات کو عوام کے سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ چکوال میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں سی سی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی ہانیہ احمد جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں