سربراہ سی سی ڈی سہیل چٹھہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ چکوال واقعے پر کسی افسر کو بچانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی اہلکار ڈکیتی روکنے کے لیے وقوعہ پہنچے تو ڈاکو شہری کی گاڑی کے پیچھے چھپ گئے جس پر اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
سربراہ کے مطابق فائرنگ سے ایک ننھی بچی زندگی سے محروم ہوئی، فائرنگ کرنے والے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا اور متاثرہ خاندان سےملا ، اپنے افسر کو کسی طور بچانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
چکوال میں آسٹریلیا پلٹ فیملی پر قیامت کیسے ٹوٹی؟ سی سی ڈی پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کیسے کی؟
سہیل چٹھہ کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی نے ایک سال میں صوبے بھر میں دن رات عوام کےلیےکام کیا، انتہائی بھیانک غلطی ہوئی قتل کی دفعہ 302 بھی شامل کی لیکن ایک شخص کی غلطی سے پورے ادارے پر الزام نہیں لگنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میرٹ پرتفتیش کریں گے ایسے معاملات سے بچنے کے لیے مزید سخت قانون بنائیں گے، سی سی ڈی جن ڈکیتوں کا پیچھا کر رہی تھی وہ شیخوپورہ کےتھے انتہائی خوبصورت بچی سے محروم ہو گئے،افسوسناک واقعہ سےسبق سیکھیں گے۔


