جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

”ملک کے دیگر حصوں میں چالان 200، کراچی میں 5000 روپے غیرمنصفانہ ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں چالان 200 اور کراچی میں 5000 روپے غیرمنصفانہ ہے۔

لیاقت آباد میں محمدی گراؤنڈ کے افتتاح پرشرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ نہیں لیکن ای چالان کے نام پر بھتہ وصول ہورہا ہے، 40 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں کو 5000 روپے کا فی چالان ظلم ہے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے حقوق کیلئے آواز بھی اٹھا رہی ہے اور احتجاج بھی کررہی ہے، کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں، جس سے پورے ملک کی معیشت چلتی ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ ہمارے پاس جتنے اختیارات ہیں ان سے بڑھ کرکام کریں گے، شہر کے رہائشیوں کو ان کے حقوق ہر صورت دلائیں گے، جن لوگوں نے شہر اور دیانتدار عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ان سے واپس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ای چالان نافذ ہو گیا، قانونی تقاضے پورے ہوئے نہ شفافیت دکھائی دی، دیکھیے اس ویڈیو میں

انھوں نے کہا کہ کراچی کےعوام کے حقوق کیلئے اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، شہر کا پورا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ عوام سخت پریشان ہیں، جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز اپنی مدد آپ کےتحت عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فراز حسیب اور ٹاؤن ٹیم کو محمدی گراؤنڈ آباد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، لیاقت آباد ٹاؤن کو خوب سے خوب تر بنانے کا خواب مکمل ہوتا نظر آرہا ہے، گراؤنڈز، پارکس کی تعمیر سے بچوں و بچیوں کے چہرے پر خوشیاں لوٹ آئیں۔

کراچی جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے، امانت و دیانت کےساتھ خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

ای چالان آن لائن کیسے چیک کریں؟ شہریوں کی بڑی مشکل حل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں