تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چمن، خود کش دھماکا، ایک جاں بحق، 22 افراد زخمی

چمن : پاک افغان سرحد کے قریب خود کش دھماکے میں ایک شہری جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی حدود میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ اس حادثے میں 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.

لیویز ذرائع کا کہان ہے کہ زور دار دھماکا پاکستانی حدود میں ہوا جو کہ ابتدائی طور پر خود کش حملہ لگتا ہے جس میں مبینہ طور پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جب کہ جائے وقوعہ پر موجود 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات انجام دے دیئے گئے ہیں.

تحقیقاتی ادروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے ابتدائی شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور حادثے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جن کی تفصیلات کا انتظار ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -