ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

چمن کی سردی کے دوران پائپوں میں پانی جم گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (25 جنوری 2026): چمن سمیت شمالی بلوچستان میں برفباری کے بعد کڑاکے کی سردی برقرار ہے، برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں، بعض علاقوں میں پارہ منفی 12 ہو گیا۔

چمن سمیت شمالی بلوچستان میں برفباری کے بعد کڑاکے کی سردی میں برفیلی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے چلا گیا۔ چمن میں درجہ حرارت منفی 6، کوژک ٹاپ منفی 9، خواجہ عمران منفی 10، قلات منفی 11، قلعہ سیف اللہ منفی 5، قلعہ عبداللہ منفی 6 اور توبہ اچکزئی میں منفی 12 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جب کہ کوئٹہ میں پارہ ایک ڈگری پر آ گیا۔

چمن میں میں شدید سردی سے پائپوں میں پانی جم گیا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ چمن شاہراہ این 25 سے برف ہٹا دی ہے، شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔

کراچی میں سردی کی لہر کب تک جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل صبح چمن سمیت شمالی بلوچستان میں پارہ مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے مطابق چمن سمیت شمالی بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم آج داخل ہوگا۔

ملکہ کوہسار مری میں برفباری رکنے کے بعد آسمان صاف ہو گیا ہے، تمام راستوں کو کلیئر کر دیا گیا۔ سیاح موسم سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔ بشام سوات روڈ پر برفباری کے بعد کئی گاڑیاں شانگلہ ٹاپ کے قریب پھنس گئیں، سخت سردی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آج رات ملک میں داخل ہوگا، آج سے منگل تک مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سسٹم کے تحت بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ 25 سے 26 جنوری کے دوران سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

چترال شہر اور مضافات میں برف باری کے بعد سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے۔ رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے وادی میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اختر گلفام
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں