پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

چمن میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

چمن کے علاقے تورپل کے قریب گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چمن کے علاقے تورپل کے قریب گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 7 بچے جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

کاروباری شخصیت حاجی عبدالرشید کے گھر میں دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو حکام نے ملبے سے 7 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دھماکے کی زد میں آکر 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 7 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے کمرہ منہدم ہوگیا ہے۔

اختر گلفام
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں