ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ورلڈجونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے چیف آف دی نیول اسٹاف محمد ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح پر مبارکباد دی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان پرفخر ہے، حمزہ خان نے 36 سال بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے، کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کررہی ہے، امید ہے حمزہ خان مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارکباد دی، دوسری جانب حمزہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی اسکواش کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر، معیاری کوچنگ کی فراہمی قابل تعریف ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں