بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

چیمپئن میسی کا دھونی کی بیٹی کو یادگار تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کے چیمپئن کپتان لیونل میسی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو یادگار تحفہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی کم عمر بیٹی کو تحفہ دے کر خوشی سے سرشار کردیا ہے۔ اسٹار فٹبالر نے دھونی کی بیٹی زیوا کو اپنی دستخط شدہ جرسی تحفے میں بھیجی ہے جو موصول بھی ہو گئی ہے۔

جرسی پر میسی کے دستخط کے ساتھ دو حرفی پیغام بھی درج ہے۔ ورلڈ چیمپئن کی دستخط شدہ جرسی تحفے میں ملنے پر خوشی سے سرشار زیوا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر یہ جرسی پہن کر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارت کے سابق اسپنر پرگیان اوجھا نے انکشاف کیا تھا کہ میسی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو دستخط شدہ جرسی بھیجی تھی تاہم اب انہوں نے دھونی کی بیٹی کے لیے ایک اور جرسی بھیج دی ہے۔

یاد رہے کہ قطر میں ہونے والا فیفال ورلڈ کپ 2022 ارجنٹائن کے نام رہا۔ لیونل میسی نے اپنے 17 سالہ خواب کو پورا کرنے کے لیے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر 18 دسمبر کو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں