The news is by your side.

Advertisement

اسٹیفن ہاکنگ کے عالمی ٹیچرپرائز2016 کی حتمی فہرست، پاکستانی ٹیچربھی شامل

عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے گلوبل ٹیچر پرائز 2016 کے 10 حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جن میں ایک پاکستانی ٹیچربھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب کردہ اساتذہ دنیا بھرمیں سب سے زیادہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں پانچ براعظموں سے منتخب کیا گیا ہے۔

منتخب کردہ ٹیچرز اپنے طالب علموں کو علم کے زیورسے آراستہ کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرتے ہیں چاہے وہ ہائی ٹیک لیبارٹریز کا قیام ہویا مہاجرکیمپ جیسی مشکل جگہ پرانتہائی نامساعد حالات میں بچوں کو تعلیم دینا ہو۔

گلوبل ٹیچرزپرائز 2016 کے للئے جن اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے کوشاں ’عقیلہ آصفی‘ بھی شامل ہیں۔

عقیلہ نے افغانستان میں طالبان کی قید سے فراراختیارکرکے مہاجرکیمپ میں ایک ٹینٹ مانگ کر لڑکیوں کی تعلیم کا اہتمام کیا۔

مہاجر کیمپ میں مقیم افغان اور پاکستانی لڑکیوں کے لئے تعلیم حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع تھا اورآج عقیلہ کے اسکول سے ہزاروں لڑکیاں فارغ التحصیل ہوچکی ہیں۔

پاکستان اورافغانستان کے قدامت پسند معاشرے میں خواتین کی تعلیم کی جدوجہد میں عقیلہ آصفی بنیادی اورکلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔

عقیلہ آصفی کے علاوہ جن اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں۔

ایوب محمد ( کینیا)، کولن ہیگارٹی (یونائٹڈ کنگڈم)، ہنان الحروب (فلسطین)، جوائے فادری (امریکہ)، کازویا تاکاہاشی (جاپان)، مارت روزی (فن لینڈ)، مشعل سوسکل (کینیا)، رچرڈ جاہنسن ( آسٹریلیا)، روبن چورسیا ( بھارت)۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں