اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

مارخورز یا پینتھرز: کس کے سر سجے گا چیمپئنز کپ کا تاج، فیصلہ ہے آج

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فاتح کون ہوگا تاج مارخورز سجائیں گے یا پینتھرز میدان ماریں گے فیصلہ آج اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پینتھرز او مارخورز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ پینتھرز کی قیادت شاداب خان جب کہ مارخورز کی قیادت محمد رضوان کی غیر موجودگی کے باعث افتخار احمد کریں گے۔

آج فائنل بھی پچھلے دو ایلیمینیٹرز کی طرح اسٹارز کے بغیر کھیلا جائے گا۔ انگلش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن کی وجہ سے مارخورز کے کپتان محمد رضوان، آغا سلمان اور زاہد محمود ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جب کہ پینتھرز صائم ایوب کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

- Advertisement -

فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

 

گروپ میچز میں دیکھیں تو پینتھرز ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں جو کوالیفائر سمیت لگاتار چار کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔ مارخورز نے ابتدائی راؤنڈ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور لگاتار تین میچز جیتے مگر پھر ڈگمگائے اور آخری گروپ میچ سمیت پہلے کوالیفائر میں ناکام رہے۔

تاہم آج فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں تگڑی ہیں جو اچھا کھیلے گا اور اپنے اعصاب پر قابو رکھے گا وہی ٹرافی اٹھائے گا۔

میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ فائنل میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

بات کریں ٹورنامنٹ کے کامیاب بیٹر اور بولر کی تو پینتھرز کے عثمان خان اور محمد حسنین سر فہرست ہیں۔ عثمان خان نے 259 رنز بنا کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے جب کہ محمد حسنین نے 14 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مارخورز کے کامران غلام لگاتار دو سنچریوں کے ساتھ 248 رنز بنا کر کامیاب بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

مارخورز کے کتپان افتخار احمد کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھی افتتاحی میچ جیسی کارکردگی دہرانا چاہتے ہیں جب کہ پینتھرز کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ فائنل میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلیے پُر جوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں