پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: محسن نقوی ڈٹ جائیں تو پاکستان کی جیت ہوگی، باسط علی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ڈٹ جائیں تو پاکستان کی جیت ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں میزبان نجیب الحسنین نے کہا کہ بھارت انتظار کرتا ہے کہ پاکستان کو اس صورتحال میں پھنسا دے کہ آپشن کم رہ جائیں۔

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سب کو پتا تھا بھارت ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیکیورٹی کا بہانا بنائے گا، اگر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنی بات پر قائم رہے تو پاکستان کی جیت ہوگی۔

- Advertisement -

باسط علی نے کہا کہ قوم محسن نقوی کے ساتھ ہے، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کی طرف جائیں گے یا منع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو یہ کہنا چاہیے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

باسط علی نے مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کو علیحدہ گروپ میں کردیں اور محسن نقوی کہیں کہ فائنل لاہور میں ہوگا چاہے وہ کوئی سی بھی ٹیم ہو جو میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچے۔

یہ پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو خط، ہائبرڈ آپشن مسترد

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت کے بعد گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اس معاملے پر اپنی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں