ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

آج پاکستان کا کون سا کھلاڑی خطرناک ہو سکتا ہے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز ہو رہا ہے افتتاحی مقابلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے کیوی بیٹر کین ولیمسن پاکستانی ٹیم سے متعلق اظہار خیال کیا۔

نیوزی لینڈ کے ان فارم بیٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہم نے گرین شرٹس کے ساتھ گزشتہ دو میچز کھیلے ہیں۔ پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ ہے۔

ولیمسن نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں اور پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں۔ ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔

کیوی بیٹر نے مزید کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

ویڈیو: میچ سے قبل بابر اعظم اور نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ ٹیم سے متعلق کیا کہا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں