اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

2017 میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا کر چیمپئن بنا اس اہم مقابلے سے متعلق 8 سال بعد سابق بھارتی کرکٹرز نے اہم انکشاف کیا ہے۔

سال 2017 اور اوول گراؤنڈ پاکستان کرکٹ کے لیے نا قابل فراموش ہے۔ گرین شرٹس نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس میچ میں روہت کا بلا چلا اور نہ ویرات کا شیکھر دھون سمیت تمام بڑے کرکٹرز ناکام رہے۔

اب 8 سال بعد اس وقت بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق کرکٹر شیکھر دھون نے فائنل مقابلے سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

شیکھر دھون جنہیں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا ہے۔ گزشتہ روز تقریب رونمائی میں ان کا ویڈیو پیغام سنایا گیا جس میں سابق اوپنر نے بتایا کہ 2017 میں جلد وکٹیں گرنے سے ہم بہت زیادہ دباؤ میں آ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں ہم پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلے لیکن فائنل میں جیت کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔

شیکھر دھون نے چیمپئنز ٹرافی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 چیمپئنز ٹرافی میرا یادگار ایونٹ تھا، میں نے کم بیک کیا تھا اور مشکل کنڈیشنز تھیں، مجھے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری یاد رہے گی۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت میچ کے احساسات کچھ خاص ہوتے ہیں، ہر کوئی پاک بھارت میچ کی بات کر رہا ہوتا ہے، یہ ایک اسپیشل ڈے ہوتا ہے اور دونوں ٹیمیں خاص تیاری کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بدھ 19 فروری سے ہو رہا ہے روایتی حریفوں کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

مختصر مدت میں جدید طرز پر اسٹیڈیمز کی تعمیر، آئی سی سی چیئرمین بھی حیران رہ گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں