منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کے خط پر آئی سی سی کا بھارتی بورڈ سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے بھارتی انکار پر پی سی بی کے لکھے گئے خط پر آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔

آئندہ برس فروری مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کے بعد میگا ایونٹ کے انعقاد پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

پاکستان یہ اوینٹ اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر کرانے کے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ہے اور پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھارتی انکار سے متعلق کچھ سوالات کی وضاحت طلب کی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے لیٹر کے بعد اب آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے اور اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی بورڈ تمام قانونی پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے تحریری موقف دے گا جس کی روشنی میں آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوابی ای میل بھیجے گا۔ اس لیے آئی سی سی کے جواب میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئی سی سی حکام پاک بھارت تنازع پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کر رہے ہیں، تاکہ مسئلے کا کوئی پائیدار حل ڈھونڈا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس معاملے پر دیگر بورڈز کے ساتھ روابط شروع کردیے تاکہ انہیں بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کیا جا سکے۔

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے آئی سی سی سے خط میں کیا سوالات پوچھے ہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں