اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم پاکستان کی آمد سے متعلق بی سی سی آئی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں اس حوالے سے بی سی سی آئی کے نائب صدر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنا یا نہ بھیجنا حکومت کا اختیار ہے، ہم وہی کریں گے جو حکومت کہے گی۔

چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ جس کے میچز تین مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے اور پڑوسی ملک کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔

چیمپئنزٹرافی: پاکستان کا کونسا شہر بھارتی ٹیم کی میزبانی کریگا؟

واضح رہے کہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے، ٹیموں کو شیڈول پہلے ہی ارسال کیا جاچکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں