بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

روہت شرما پاکستان آ رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانی ہے۔ تاہم بھارتی حکومت اور بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث بلیو شرٹس میگا ایونٹ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی اور اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی۔

آئی سی سی کے ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں افتتاحی تقریب ہوتی ہے، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کا کپتان شرکت کرتا ہے۔ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھارتی کپتان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا جو بھارتی میڈیا نے ختم کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری کو میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے اور اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتتاحی تقریب کے لیے 16 یا 17 تاریخ اور مقام کراچی تجویز کیا ہے تاہم آئی سی سی کو اس کی حتمی منظوری دینی ہے۔

کیا واقعی جسپرت بمراہ چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے؟ پیسر نے خاموشی توڑ دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں