لاڑکانہ : چانڈ کا میڈیکل کالج اوراسپتال میں ڈائی لیسس کے لیے آنے والے 150 مریضوں میں سے 49 میں ایچ آئی وی وائرس کی موجودگی کا نکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں قائم چانڈکا میڈیکل کالج اوراسپتال کے گردوں کے وارڈ میں ڈائی لیسیس کے لیے آنے والے مریضوں میں ایڈز کا وائرس ایچ آئی وی کی موجودگی نے پورے اسپتال میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈینٹ کا کہنا ہے کہ مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس کی موجودگی کا جان کرحیرانگی ہوئی ہے،تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس طرح بناء ٹیست کیے ایڈز کے مریضوں کا ڈائی لیسس کیا گیا۔
اسپتال کے ایم ایس کے مطابق ڈائی لیسس کرنے سے پہلے مریضوں کے ہیپاٹائیٹس اور ایڈز کے ٹیسٹ لیے جاتے ہیں اور رپورٹ مثبت آنے پر کسی ایک مخصوص ڈائی لیسیس مشین پر ہی ایسے مریضوں کا ڈائی لیسیس کرایا جاتا ہے تا کہ یہ واےرس کسی دوسرے مریض میں منتقل نہ ہو۔
ایڈزکنٹرول پروگرام کے منیجرڈاکٹریونس چاچڑکراچی سے چانڈ کا اسپتال پہنچے جہاں انہوں نےمریضوں کے بلڈ نمونے لیکرکراچی روانہ کردیے ڈاکٹر یونس کا کہنا ہے جب تک کراچی کی رپورٹ نہیں آتی مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
اسپتال میں موجود مریضوں کا کہنا ہے کہ 20 سے زائد ڈائی لیسس مشینوں میں سے 4 مشینیں خراب ہیں جب کہ ہیپاٹائیٹس اورایڈز کےمریضوں کے لیےعلیحدہ مشینوں کا انتظام نہ ہونے کے باعث دیگرمریضوں میں بھی ہیپاٹئیٹس اور ایچ آئی وی کے وائرس تیزی سے پھیل رہے ہیں۔