The news is by your side.

Advertisement

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں ردو بدل

کراچی : فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت ٹیرف میں ردو بدل کردی گئی ، جنوری، فروری، مارچ، مئی کیلئے نرخوں میں ردو بدل کا اطلاق رواں ماہ کے بلز جبکہ نومبردسمبر2019 اور اپریل جون 2020 کے نرخوں میں کمی کا اطلاق ستمبر کے بلز پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نومبر2019 سے مئی2020 تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت ٹیرف میں ردو بدل کردی گئی، جس کے تحت نومبر 2019 کے لئے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 98 پیسے اور دسمبر2019کے لئےبجلی کے فی یونٹ میں ایک روپیہ87پیسے اضافہ کردیا گیا۔

جنوری2020 کے لئے فی یونٹ بجلی کے نرخ میں ایک روپے 11پیسے، فروری2020 کے لئے ایک روپے25 پیسے اور مارچ 2020 کے لئے 10پیسے کا اضافہ
کیا گیا ہے۔

اسی طرح اپریل2020 کے لئے فی یونٹ بجلی کے نرخ میں 70پیسے، مئی2020کیلئے ایک روپے 25پیسے فی یونٹ اور جون2020 کیلئےفی یونٹ بجلی کے نرخ میں ایک روپے 5 پیسے کمی کی گئی۔

جنوری، فروری، مارچ، مئی کیلئے نرخوں میں ردو بدل کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں ہوگا جبکہ نومبردسمبر2019 اور اپریل جون 2020 کے نرخوں میں کمی کا اطلاق ستمبر کے بلز پر ہوگا۔

نرخوں میں کمی کااطلاق 300یونٹ سےکم استعمال کرنےوالےصارفین پرنہیں ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں