بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

جنرل قمر باجوہ کل آرمی چیف کی ذمہ داری سنبھالیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کل آرمی چیف کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ انتیس نومبر کو عہدہ سنبھالیں گے، جس کے لئے جی ایچ کیو میں کمان تبدیلی کی تقریب کی ریہرسل ہوئی، تقریب میں جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو کمانڈ کی چھڑی سونپیں گے۔

جنرل ہیڈ کواٹرزکے ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والی کمانڈ اسٹک تبدیلی کی پروقار تقریب کیلئے انتظامات اور تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، کمان کی تبدیلی کی ریہرسل بھی کر لی گئی ہے۔

جنرل راحیل شریف کو خدا حافظ اور نئے چیف کو خوش آمدید کہنےکیلئے روایتی پریڈ سلامی کے ساتھ خطابات بھی کئے جائیں گے۔ جنرل راحیل تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں مسابق آرمی چیفس، اعلیٰ عسکری حکام وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارتکار بھی شریک ہوں گے


مزید پڑھیں : نئےآرمی چیف قمر باجوہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر


دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کا وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہے جنرل قمر باجوہ سے منسلک سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کی سوشل میڈیا پر کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہے اور ان کے نام سے منسوب تمام تر فیس بک ‘ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا آئی ڈیز جعلی ہیں۔

دوسری جانب جنرل زبیر محمود حیات نےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھال لی وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے 14ویں افسر ہیں۔


مزید پڑھیں : جنرل زبیرحیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر


تفصیلات کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر روالپنڈی میں جنرل زبیر محمود حیات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں تینوں مسلح افواج کےتینوں چاق وچوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی۔

جنرل راشد محمود نے سی جی سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات کو کمانڈ سونپی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں