ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پی این ایس بہادر میں منعقد ہونے والی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریئر ایڈمرل آصف خالق نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار سے کمان حاصل کی۔ تقریب کے دوران نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق بطور کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کی تمام ٹریننگ یونٹس کے انچارج ہوں گے۔

رئیر ایڈمرل آصف خالق نے سنہ 1985 میں پاک بحریہ کیی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاک بحریہ کے اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ نئے کمانڈر کراچی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں اور نیوی سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں