مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی ‘ پاک فضائیہ کے دستے کی سلامی -
The news is by your side.

Advertisement

مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی ‘ پاک فضائیہ کے دستے کی سلامی

کراچی: یوم دفاع ِپاکستان کے موقع پر بانی وطن قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل مزار قائد پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اورقومی ترانے کی گونج سے قومی جذبہ جگایا، اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیرآفیسر کمانڈنگ رسالپور ائیروائس مارشل عمران خالد تھے جنہوں نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

11

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیروائس مارشل عمران خالد نے انیس سو پنسٹھ کےجذبے کو ایک بار پھر دہرایا اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادینےکے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں پاکستان ائیرفورس اکیڈمی رسالپور کے اٹھانوےکیڈٹس نے حصہ لیا جس میں چھ خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے تھے۔

واضح رہے کہ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیےگئے تھے،سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں