تازہ ترین

عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان

اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزرا کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، ق لیگ، ایم کیو ایم کو وعدے کے مطابق وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیدکےبعدوفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزراکو شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ق لیگ، ایم کیو ایم ودیگراتحادیوں کو وعدے کے مطابق وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کو بھی دوبارہ کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم کیو ایم اور بی اےپی کو بھی ایک ایک وزارت ملنے کی امید ہیں۔

یاد رہے اپریل کے آخر میں وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےیوتھ افیئرز اور ، وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا ۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔