بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا کر عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(16 مئی 2026): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی شرح میں نمایاں ردوبدل کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ جبکہ پٹرول پر لیوی میں کمی کی گئی ہے۔ڈیزل پر عائد لیوی میں 9 روپے 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 42 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 52 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، پیٹرول کے صارفین کے لیے لیوی میں کچھ ریلیف دیا گیا ہے۔ پیٹرول پر عائد لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔

جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی نئی شرح 117 روپے 41 پیسے سے کم ہو کر 108 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لیوی کی شرح میں اس ردوبدل کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر براہِ راست اثر پڑے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں