بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پنجاب کے بلدیاتی قانون میں تبدیلیاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی قوانین میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں جس میں ولیج کونسل کی تعداد میں اضافہ اور مئیر کے انتخاب سے متعلق دیگر تجاویز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون میں تبدیلی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر عمل درآمد کے بعد تحصیل کونسلز کی جگہ 35 ضلع کونسلز بنائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مسودے میں ولیج کونسل کی تعداد تین ہزار چار سو سے زائد ہوگی جب کہ ولیج کونسل تیس ہزار کے بجائے بیس ہزار کی آبادی پر قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

مجوزہ قانون میں شہری علاقوں کے بلدیاتی نظام کو تبدیل نہیں کیا گیا لیکن مجوزہ قانون میں میئر کا انتخاب جماعت کی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

تجویز پیش کی گئی ہے ولیج وار نیبر ہڈ کونسلز ا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر کرایا جائے اور ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی بنائی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم، سماجی بہبود، بہبود آبادی اور کھیل کے محکمے مقامی حکومت جب کہ پی ایچ اے، واسا، ٹیپا، ڈی ایز، ڈبلیو ایم سیز ، پارکنگ کمپنیز میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کو دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں