منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

اماراتی اقامہ اور شہریت قانون میں تبدیلی، غیرملکیوں کیلیے نئی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے شہریت اور اقامہ کے ضوابط میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد المکتوم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں شہریت اور اقامہ کے ضوابط میں تبدیلیوں کی منظوری دی۔

تبدیلیوں کے بعد اب غیرملکی طلبہ اپنے اہلِ خانہ کو امارات بلا سکیں گے۔

- Advertisement -

شیخ راشد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ غیر ملکی طلبہ جو اپنے پاس مالی وسائل رکھتے ہیں وہ اپنے اہل خانہ کو امارات لا سکیں گے۔ اس حوالے سے میں اقامہ اور شہریت کے طریق کار میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات ایک علاقائی تعلیمی مرکز بن گیا ہے جہاں 77 سے زیادہ جامعات اور سالانہ ہزاروں طلبا آتے ہیں۔

ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے امارات ٹورازم کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے اس کا مقصد قومی سیاحت کے منصوبوں کے لئے تعاون، ہم آہنگی اور مارکیٹنگ کرنا ہے، ہمارا مقصد ملک کے تمام امارات میں سیاحت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے نوجوانوں کی مدد کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں