پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

چنگیز خان کی تباہی نے پرانی دنیا کو ختم کردیا تھا لیکن اس راکھ سے کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چنگیز خان کی تباہی نے پرانی دنیا کو ختم کردیا تھا لیکن اس راکھ سے ایک نئی دنیا جنم لے رہی تھی۔

چنگیز خان نے دنیا کو تباہ کیا، شہر جلائے کھوپڑیوں کے مینار بنائے لیکن قدرت کا کھیل دیکھیں اسی تباہی کی راکھ سے ایک ایسی سلطنت نے جنم لیا جس نے بعد میں 600 سال تک تین براعظموں پر حکومت کی جس کا نام سلطنت عثمانیہ ہے۔

یہ سب کیسے ہوا سمجھے یہ ایک بٹرفلائی ایفیکٹ تھا، جب منگولوں نے سینٹرل ایشیا اور ایمپائر پر حملہ کیا تو وہاں بسنے والے لاکھوں ترک اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگے۔

یہ تاریخ کی سب سے بڑی ہجرتوں میں سے ایک ہجرت تھی انہی بھاگنے والوں میں ایک چھوٹا سا گمنام ’کائی‘ قبیلہ بھی شامل تھا، جس کا سردار سلیمان شاہ تھا اگر منگول حملہ نہ کرتے تو کبھی سردار نہ ہوتا وہیں اپنی بھیڑ بکریاں چراتا رہتا لیکن منگولوں کے خوف نے انہیں اس جگہ سے نکال دیا اور مغرب کی طرف دھکیل دیا۔

جیسے جیسے منگول آگے بڑھتے گئے یہ بھی آگے بڑھتے گئے یہاں تک کہ دریاؤں اور پہاڑوں کو پار کرتے کرتے انتولیا یعنی مغربی ترکی کے موجودہ علاقوں تک پہنچ گئے یہاں سیلجوک ایمپائر تھی جو خود منگولوں کی وجہ سے کمزور ہوچکی تھی۔

یہ پڑھیں: چنگیزخان کا پوتا برکے خان : اسلام قبول کرکے منگولوں کے مظالم کا مقابلہ کرنے والا عظیم سپہ سالار

یہ سنجوک سلطان ہی تھے جنہوں نے کائی قبیلے کے سردار ارطغرل غازی کو ایک چھوٹا سا علاقہ ’سوگو‘ دیا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ چھوٹا قبیلہ جیسے منگول آندھی نے یہاں لاکر پھینک دیا ہے ایک دن بہت بڑی ایمپائر بن جائے گا۔

اگر سنجوک خان، فورزن پر حملہ نہ کرتا تو کائی قبیلہ کبھی ہجرت نہ کرتا اور ارطغرل کبھی منگولیا نہ آتا، وہ اگر وہاں نہ آتا تو اس کا بیٹا عثمان کبھی ریاست قائم نہ کرپاتا جسے آج سلطنت عثمانیہ کہتے ہیں۔

یعنی جو چنگیز خان اسلام کو مٹانے نکلا تھا وہ انجانے میں اسلام کی سب سے سپر پاور بنانے کی وجہ بن گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں