لاہور (23 مارچ 2026): یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور ملکی سلامتی اور استحکام کے عزم کے اعادے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
ایئر وائس مارشل نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مزار اقبال پر سلامی دینے کے ساتھ مہمانوں کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


