تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اینکر کیخلاف چارج شیٹ نے بھارتی مذموم عزائم کو مزید بےنقاب کیا، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی اینکر کے خلاف چارج شیٹ دی جس نے بھارتی مذموم عزائم کو مزید بےنقاب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ حالیہ انکشافات نے پاکستان کےدیرینہ مؤقف کودرست ثابت کیا، پاکستان بارہا بی جےپی کےفالس فلیگ آپریشنزکی نشاندہی کرتا رہا، جعلی کارروائیوں کامقصدپاکستان پر دہشتگردی الزامات لگا کر بدنام کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق بھارت، پاکستان کو عالمی سطح پرگمراہ کن مہم سےبدنام کرنےکی کوشش کرتا رہا، سرجیکل اسٹرائیکس کادعویٰ بھی پاکستان کوبدنام کرنے اور الیکشن جیتنےکی کوشش تھی، پاکستان نےبدنیتی پرمبنی بھارتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کیا، پاکستان نےنشاندہی کی پلوامہ حملےکاسب سےزیادہ فائدہ بی جےپی کوہوا، پلوامہ حملےکےبعدبی جے پی نےلوک سبھاانتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

ترجمان نے کہا کہ نئےانکشافات نےفالس فلیگ آپریشن سےانتخابی جیت کاتمام اسکرپٹ ثابت کیا، ٹرانسکرپٹ،بھارتی میڈیا،’’ہندوتوا‘حکومت کےگٹھ جوڑکاعکاس ہے، ثابت ہوا کہ آرایس ایس، بی جےپی اتحاد، ریاستی اداروں میں سرایت کرچکا، یہ بھی ثابت ہوا کہ بھارتی شہری حقوق اور جمہوری اقدارخطرات سے دوچار ہیں، ثابت ہوالاپرواہ حکومت داخلی سیاست کیلئےعلاقائی امن داؤپرلگارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -