جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

پاکستان کا دورہ ختم کرنے پر چریتھ اسلنکا نے کھلاڑیوں کو اکسایا تھا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کا دورہ ختم کرنے پر سری لنکن کپتان چریتھ اسلنکا نے کھلاڑیوں کو اکسایا تھا۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کپتان چریتھ اسلنکا کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کرلی ہے، انہیں جلد کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔

سری لنکن بورڈ نے اسا لنکا کو واپس بلا لیا ہے، جبکہ سہ فریقی سیریز میں شناکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

واضح رہے کہ پاکستان میں اپنی دورہ جاری رکھنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی دینے کے ساتھ پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویلڈن گرین شرٹس، اس کے ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے تھینک یو سری لنکا بھی کہا۔

قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کردیئے گئے

اُنہوں نے کہا کہ آج پرامن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے، شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں