The news is by your side.

چوہدری نثار علی خان کی جلد صحتیابی کیلئے 7بکروں کا صدقہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جلد صحت یابی کیلئے راولپنڈی میں سات بکرے صدقہ کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ ان دنوں لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں، انکی آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد انھیں ہفتے کے روز اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا تاہم انفیکشن کی شکایت پر دوبارہ اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، آنکھوں کے بعد اب ڈاکٹرز ان کا ہرنیہ کا آپریشن کریں گے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے والا کوئی ایم این اے، ایم پی اے یا کوئی وزیر نہین بلکہ راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر 77ن لیگ کا ایک چیئرمین وقار ڈار ہے۔

جس نے چوہدری نثار علی خان کی جلد صحتیابی کیلئے 7بکروں کا صدقہ دیا ۔

سات بکروں کا صدقہ کرنے کے موقع پر یو سی 77 ن لیگ کے چیئرمین وقار ڈار کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی صحت یابی کیلئے نہ صرف وہ دعا گو ہے بلکہ ہر شخص ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے، انشاء اللہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوکرپاکستان آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں