تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ’چارلی بِٹ مائی فنگر‘ 14 سال بعد نیلام

بچوں کی معصومیت کی مشہور ویڈیو ’چارلی بٹ مائی فنگر‘ کو 14 سال بعد نیلام کردیا گیا۔

’تفصیلات کے مطابق چارلی بِٹ مائی فنگر‘ (چارلی نے میری انگلی کاٹ لی) کے نام سے مشہور ہونے والی اس ویڈیو کو 14ویں سالگرہ پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

ویڈیو سات لاکھ اکسٹھ ہزار ڈالرز (11 کروڑ ستر لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی۔

واضح رہے کہ 2007 میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی 55 سیکنڈ کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی، بچوں کی معصومیت اور شرارت نے سب کو متاثر کیا تھا۔

ویڈیو میں ہیری نامی برطانوی بچہ اپنے چھوٹے بھائی چارلی کو گود لیے بیٹھا ہے لیکن جب ہیری، چارلی کے منہ میں اپنی انگلی ڈالتا ہے تو ہیری اس پر کاٹ لیتا ہے اور اپنے بھائی کی انگلی نہیں چھوڑتا۔

ویڈیو یوٹیوب پر اب تک 88 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والا ننھا ہیری 17 اور چارلی 15 سال کا ہوچکا ہے۔

تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ نیلامی کے بعد اس ویڈیو کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

اس ضمن میں ڈیویز کار فیملی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اتوار کو ہونے والی نیلامی کے بعد اس دلچسپ ترین ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سب سے زیادہ بولی لگانے والا شخص ‘انٹرنیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اس ویڈیو کا واحد مالک’ بن جائے گا۔

تاہم اس ویڈیو کو کاپی و شیئر بھی کیا گیا ہے جبکہ ویب پر متعدد مرتبہ ری پوسٹ بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ویڈیو مقبول ہونے کے بعد کئی ٹیلی ویژن شوز میں ان دونوں بچوں کے والدین کو مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اچانک بنائی گئی اس ویڈیو پر بات بھی کی۔

Comments

- Advertisement -