جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

چارسدہ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عالم دین حافظ عبدالسلام کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عالم دین حافظ عبدالسلام کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے حافظ عبدالسلام کاتعلق جے یو آئی سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندنی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور عالم دین حافظ عبدالسلام عارف جاں بحق ہوگئے۔

پولیسنے بتایا کہ واقعہ تھانہ مندنی کی حدود میں مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر حنیف پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ مقتول حافظ عبدالسلام مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم اور جے یو آئی صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں