ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

چارسدہ : شبقدر میں نجی اسکول پرحملہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ : شبقدر میں ایک نجی اسکول میں دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے .

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے اسکول میں فائرنگ کرتے ہوئے گھسنے کی کوشش کی لیکن فوری طور پر مساجد میں اعلانات اور مقامی لوگوں نے جوابی فائرنگ شروع کردی، جس پر حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے.حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی.

پولیس کے مطابق عرفان پبلک اسکول پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا.

اسکول کے اردگرد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں