وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر سماجی و معاشی ترقی کیلئے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں زراعت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبےکا بھی جائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال پروجیکٹ حقیقی گیم چینجرثابت ہوگی منصوبہ کےپی میں 3 لاکھ ایکڑبنجرزمین کوسیراب کرےگا منصوبہ خطےمیں غذائی تحفظ کویقینی بنائےگا۔
وزیراعظم نے حکام کو کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینےکےلیےمؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور غربت کاخاتمہ ہوگا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اچھی تعلیم، صحت اور دیگرسہولتوں کو یقینی بنانے میں مددملےگی ہمیں قدرتی وسائل کی صلاحیتوں سےاستفادہ کرنےکی ضرورت ہے۔